سہارنپور میں سڑک حادثہ ،3افراد ہلاک
سہارنپور ۔۔۔اترپردیش کے سہارنپور کے گنگوہ علاقے میں سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک بچے سمیت 3افراد کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق رضوان ،آصفہ اور 3سالہ شہزان موٹر سائیکل سے گھر جارہے تھے کہ سامنے سے آنیوالے ٹرک سے ان کی موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس سے موقع پر ہی تینوں کی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔