دہلی۔ این سی آر میں ہر10منٹ پر ایک سائبر جرم
نئی دہلی۔۔۔۔ دہلی میں ہر 10منٹ پر ایک سائبرجرم ہوتا ہے ، یہ بات سائبر سیکیورٹی کے ماہر اور مشیر رکشت ٹنڈن نے امیٹی یونیورسٹی کے نوئیڈا کیمپس میں منعقد’’سائبر میدان میں چیلنجز‘‘ تقریب میں ایک پینل بحث میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں ہر 10منٹ پر سائبر جرم ہوتے ہیں۔ 2017ء کے ابتدائی 6ماہ کے دوران 22782سے زائد شکایتیں درج کرائی گئیں۔سائبرجرم کرنیوالے زیادہ تر نوجوان اور کالج کے طلبہ ہیں۔آج کل چھٹی جماعت کے طالب علم کو بھی اس بات کا علم ہے کہ وائی فائی پاس ورڈ کیسے ہیک کیا جاتا ہے اور ایسا ہیکر خود کو اخلاق مند ہونے کاد عویٰ کرتا ہے لیکن ملک کے قانون کے مطابق ایسا کرنا جرم ہے۔