شیروں اور چیتوں کے بعد اب کتوں کو لگائے گئے کالر آئی ڈی
چندرپور۔۔۔۔تاڑو با اندھاری ٹائیگرپروجیکٹ میں شیروں اور چیتوں کو کالر آئی ڈی لگانے کے بعد اب محکمہ جنگلات نے جنگلی کتوں کو بھی کالر آئی ڈی لگادیا گیا ہے۔ ابتدائی تجربات کی کامیابی کے بعد اب5کتوں کو کالر آئی سے آراستہ کردیا گیا۔ جنگلی کتے نہایت پھرتیلے اور تیز رفتار ہوتے ہیں ۔ ان کتوں کے قریب جانا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے۔ وائلڈ لائف سوسائٹی کے ڈائریکٹر حبیب بلال نے جنگلی کتوں کے گروپ کے سردار کو پہلے کالر آئی ڈی لگایا ۔ اس عمل کیلئے کتوں کو بیہوشی کا انجکشن لگادیا گیا تھا۔