پشاور... قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران لڑکیوں کے تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔ وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق فاٹا میں لڑکیوں کے 2ہزار248 اسکول ہیں جہاں میرٹ پر داخلہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی علاقے میں لڑکیوں کے ایک ہزار195 اسکول متاثر ہوئے۔555 مکمل تباہ اور491 اسکول جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ895 اسکولوں کو بحال کردیا گیا۔ باقی اسکولوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔