Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سے لائے جانےوالے 276 ذبیحے ضبط

جدہ ..... بلدیہ کی ٹیموں نے مکہ مکرمہ سے لائے جانے والے 276 ذبیحے ضبط کر کے تلف کر دیا ۔ عیدالاضحی کے موقع پر مکہ مکرمہ سے بڑی تعداد میں لوگ ذبیحے جدہ اور دیگر شہروں میں لے جاتے ہیں جنہیں انتہائی غیر معیاری انداز میں اسٹور کیاجاتا ہے جس سے گوشت خراب ہو جاتاہے ۔ اس ضمن میں بلدیہ کیجانب سے حج کے فوری بعد شاہراہوںپر چوکیاں قائم کر دی جاتی ہےں تاکہ غیر معیاری گوشت دیگر شہروں میں فروخت کےلئے نہ لایا جاسکے ۔ اس ضمن میں یومیہ بنیاد پر متعد د گاڑیوں کی تلاشی لے کر گوشت لانے والوں کےخلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔ بلدیہ کے ذمہ دار نے بتایا کہ عیدالاضحی کے پہلے روز 56گاڑیوں سے 413ذبیحے ضبط کئے گئے جبکہ دوسرے دن 69 گاڑیوں کی تلاشی لی گئی جن سے 276 ذبیحے ضبط کئے گئے ۔ ریجنل بلدیہ کے ذمہ دار کا کہناتھا کہ بلدیہ کے اہلکاروں پر مشتمل متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ غیر معیاری گوشت شہر میں نہ لایا جاسکے ۔ 

شیئر: