مودی کابینہ بنی ’’سینیئر سٹیزن کلب، کانگریس
نئی دہلی۔۔۔۔نریندر مودی کابینہ میں ہونیوالی تبدیلیوں پر کانگریس نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی باگ ڈور بوڑھوں اور نوکر شاہوں کے ہاتھ میں دیدی گئی ہے۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پارٹی ہیڈکوارٹر 24اکبر روڈ پر پارٹی بیان میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے گویا’’سینیئر سٹیزن کلب‘‘بنا یا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہند کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل کے دوران وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں بی جے پی صدر امیت شاہ پوری کارروائی چلاتے رہے ۔اس سے دوچیزیں واضح ہوتی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ وزیر اعظم کو حکومت سے کوئی دلچسپی نہیں ، دوسرے حکومت کی ناکامی کی وجہ سے وزیر اعظم منہ چھپائے پھر رہے ہیں۔ تیواری نے کہا کہ مجموعی 13میں 9وزراء کی عمریں 60سے 44کے درمیان ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے اقتدار کی حصہ داری میں بوڑھوں اور نوکرشاہوں پر انحصار کرتے ہوئے نوجوانوں کو بھلا دیا ہے۔