Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر صحت کی آمد کی اطلاع پر ڈاکٹر بھی صفائی ستھرائی میں لگ گئے

    لکھنؤ۔۔۔۔۔آگرہ میں وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ کے آنے کی خبر سے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹراورپیرا میڈیکل اسٹاف صفائی ستھرائی میں مصروف ہوگیامگر انتظامات میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ تیاری میں مصروف لوگ مریضوں کو نظر آنداز کرتے رہے۔ معائنہ کے دوران ویسے بھی مریض اور تیمارداروں کو قید کردیا جاتا ہے۔ انہیں منھ بند رکھنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ معائنہ کے خوف سے ضلع اسپتال میں خوب تیاری ہوئی۔ ملازمین ایک سے دوسری جگہ اسٹریچر سے کباڑ لے جاتے دکھائی دیئے۔ اسی وقت ایک مریض آیا اس کے لئے اسٹریچر نہیں تھا۔ ایسے میں تیماردار کو گود میں مریض لے جانا پڑا۔ دوپہر بعد چیمبر سے ڈاکٹر چلے گئے۔ وہ صفائی کرانے میں لگے رہے۔ اس دوران خالی چیمبر میں ڈاکٹروں کے انتظار میں مریض بیٹھے رہے۔ وہیں ایس این میں بھی انتظامات نہیں کئے گئے تھے ۔ بارش کی وجہ سے پراکٹر دفتر کے باہر پانی بھرا ہوا تھا۔ وارڈ اور کالج کیمپس میں صفائی میں مشغول رہے۔

شیئر: