Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکساس،طوفان کے بعد مگرمچھ مکان میں براجمان

ٹیکساس۔۔۔۔ٹیکساس میں تباہ کن سمندری طوفان ہاروی کا زور ٹوٹنے کے بعد جب ایک متاثرہ شخص اپنے مکان میں داخل ہوا تو یہ دیکھ کر حیران ہوگیا کہ ایک بڑا مگر مچھ اس کے ڈائننگ روم میں موجود ہے۔یہ شخص طوفان تھمنے کے بعد اس بات کا جائزہ لینے آیا تھا کہ طوفان سے مکان کو کتنا نقصان پہنچاجب مکان میں گھوم پھر کرتباہی کا اندازہ لگا رہا تھا تو اس نے جیسے ہی ڈائننگ روم میں قدم رکھا وہاں 9فٹ طویل مگر مچھ نظر آیا۔ اس نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس والوں نے اسے پکڑ لیا اور اس کا منہ ٹیپ سے بند کردیا پھر 4پولیس افسر اسے اٹھاکر مکان سے باہر لائے اور گاڑی میں لے گئے۔جنگلی حیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسے واپس ندی میں چھوڑ دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ یہ مگر مچھ سیلابی پانی میں بہہ کر آیاتھا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آخر 9فٹ لمبا مگرمچھ کس طرح مکان میں داخل ہوا۔

شیئر: