چینی کمپنی کا بیزل لیس اسمارٹ فون
چینی کمپنی شیاؤمی نے نیا بیزل لیس اسمارٹ فون می مکس2 لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فون ایپل کے نئے فون کی لانچ سے ایک روز قبل یعنی 11 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا۔ فون کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں مگر اس کا ڈیزائن ضرور سامنے آچکا ہے جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈیزائن کے ساتھ ہے اور بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں جسکے باعث اسے اب تک کا سب سے خوبصورت اسمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے۔ شیاؤمی کمپنی نے ہی گزشتہ برس پہلا بیزل لیس فون متعارف کروایا تھا جس کے بعد سے دیگر کمپنیاں بھی اس ڈیزائن کو اپنا رہی ہیں۔ شیاؤمی پر ماضی میں اکثر ایپل کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے مگر اب اس کے فون جیسا ڈیزائن ایپل خود اپنانے والی ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ ایک دن پہلے اپنا فون لاکر وہ آئی فون 8کی کشش میں کمی لانے میں کامیاب رہے گی۔واضح رہے کہ یہ فون ایپل اور سیمسنگ کے اسمارٹ فونز کے مقابلے میں کئی گنا سستے ہوتے ہیں۔