Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے نے خوبصورت اسمارٹ فون لانچ کر دیا

برلن میں منعقدہ آئی ایف اے ٹیکنالوجی شو میں ہواوے نے آ نر 9 نئے رنگ میں متعارف کر دیا ہے۔رابن بلیو کلر پہلی بار اسمارٹ فون میں استعمال کیا گیا ہے اور اسے بہت سراہا جا رہا ہے۔ آ نر 9 کے فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس کی سکرین 5.15 انچ کی ہے اور اس میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے جس میں 20 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے ۔ یہ فل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج موجود ہے جس سے میموری کارڈ کی مدد سے 256gb تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون کی قیمت 459.99 برٹش پاونڈ ہے ۔ رابن بلیو کلر کا یہ خوبصورت فون انتہائی محدود تعداد میں دستیاب ہے۔
 

شیئر: