کنکٹی کٹ...... 9ماہ کے بچے کو دانت نکلنے کی تکلیف سے بچانے کیلئے مائیں انہیں” ٹیتھر“ دیتی ہیں لیکن برطانیہ میں ایک بچے کو ہومیوپیتھک بریسلیٹ دیا جاتا تھا یوں اس کے دانت تو آسانی سے نکل آئے مگر اس بریسلیٹ میں جو مہک سیسہ تھا وہ بھی بچے کے پیٹ میں چلا گیا اور یوں اس وقت وہ اس زہر کی وجہ سے شدید بیمار ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب تک 41مائیکرو گرام سیسہ اس کے خون میں پایا گیا ہے جبکہ کسی بچے میں 5مائیکرو گرام سیسہ موجود ہو تو وہ ابنارمل کہلاتا ہے۔کنکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ اسپتال میں داخل ہے۔ اسے جو بریسلیٹ دیا گیا تھا ڈاکٹروں نے اس پر تجربات کئے اور کہا کہ اس کے دانوں میں سیسے کے17ہزار ذرات موجود تھے جبکہ یہ ذرات 100 کے قریب ہونے چاہئے تھے۔ شروع میں اسکی بیماری پر توجہ دینے والے ڈاکٹروں کو شبہ تھا کہ بچہ گھر کی دیواروں پر پینٹ اکھاڑ کر کھاتا ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ تو دیوا ر تک پہنچنے کے قابل ہی نہیں۔ اسکے ساڑھے 3سالہ بھائی کے خون کا جب تجزیہ کیا گیا تو اس میں سیسے کی مقدار 3مائیکرو گرام تک تھی۔ ڈاکٹروں نے جب اس بریسلیٹ کا جائزہ لیا او راسے تیار کرنے والی کمپنی کا پتہ چلانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ والدین نے یہ بریسلیٹ ایک مقامی مارکیٹ کے اسٹال سے خریدا تھا۔