Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا گرام کے لاکھوں اکاؤنٹ ہیک

ہیکرز نے انسٹا گرام بگ کے ذریعے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا ہے اور اب ان کے رابطہ نمبر بھی فروخت کے لئے پیش کر دیئے ہیں۔ ہیکرز نے پہلے بگ کے ذریعے اکاؤنٹس کی تمام تر تفصیلات بمع ای میل ایڈریس اور فون نمبر حاصل کئے اور اب ڈوکساگرام نامی ڈیٹا بیس پر انہیں فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے۔ انسٹا کے سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے 50 اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی برائے فروخت ہیں۔محض10 ڈالر میں کسی بھی ہیک شدہ اکاؤنٹ کی تمام تفصیل حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ایما واٹسن ، لیڈی گاگا ، ٹیلر سوفٹ ، کیٹی پیری ، بیونسی ، سلینا گومز اور رونالڈینو سمیٹ کئی ہالی وڈ اداکاروں ، موسیقاروں اور معروف کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بلیک ویب پر دستیاب ہیں۔انسٹا کے چیف ٹیکنیکل آفیسر مائیک کریگر کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کے معاملے میں محتاط رہیں ۔
 

شیئر: