اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی کے فوری بعد پھر عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے ۔عوامی مہم کا آغاز ایبٹ آباد میں جلسے سے کیا جائے گا۔ن لیگ نے تیاریاں شروع کردیں۔ ن لیگ کے رہنماجاوید مرتضیٰ عباسی نے بتایا کہ 10 ستمبر کو ایبٹ آباد میں عوامی طاقت کا تاریخی مظاہرہ ہوگا ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم 8 ستمبر کو پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں ۔ نواز شریف وطن واپسی کے فوری بعد رائے ونڈ جاتی عمرہ میں مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد جلسے کے بعد سابق وزیراعظم جنوبی پنجاب جائیں گے۔ کراچی میں بھی جلسوں کا پروگرام ہے ۔