رشوت سے پریشان 2افرادکا اقدام خود سوزی
نئی دہلی۔۔۔۔۔تلنگانہ کے 2نوجوانوں نے ریاستی پارٹی کے ایم ایل اے کے دفتر کے باہر خود سوزی کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ سری نواس اور پریشور ، زمین اپنے نام کرانے کیلئے کسان اسکیم کے دفتر گئے جہاں ریونیوافسر نے ان سے 20ہزار روپےرشوت مانگی۔ سری نواس اور پریشور کریم نگر کے کسان ہیں۔ وہ گاؤں والوں کے ساتھ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ( ٹی آر ایس) ایم ایل اے راس مائی بال کرشن کے دفترگئے تاکہ ان سے رشوت طلب کرنیوالے افسر کی شکایت کی جائے تاہم 5گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنے کے بعد بتایا گیا کہ ایم ایل اے ان سے نہیں مل سکتے۔ اس سے دل برداشتہ ہوکر سرینواس اور پریشور اما نے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگالی۔موقع پر موجود لوگوں نے جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال پہنچادیا۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور معاملہ کی تفتیش شروع کردی۔