Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین رسالت پر مسلمان چراغ پا

ممبئی۔۔۔۔ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سابق افسرآر ایس این سنگھ توہین رسالت کا مرتکب ہوا،اس نےگزشتہ دنوں نیوز چینل ٹائمز ناؤ ، پر کیرالا میں ہندو لڑکیوں کے تبدیل مذہب سے متعلق پروگرام میں حصہ لیا تھا ۔ اس پروگرام میں آر ایس این سنگھ کی نازیبا باتیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس سے مسلمانوں میں غم و غصہ بھڑک اٹھا۔’’ اسلامک اسٹیٹ اسالٹ آن انڈین اینڈ انڈین اسلام‘‘ نامی کتاب لکھنے والا آر این ایس سنگھ نے اسلام میں اللہ رب العزت کے بعد دوسری سب سے معزز شخصیت محمد کیلئے نازیبا کلمات کہے۔

شیئر: