Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکساس میں طوفان سے 180ارب ڈالر کا نقصان

    ہوسٹن  ۔۔۔۔۔سمندری طوفان ہاروی سے امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والے مالی نقصانات کا حجم 180ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ٹیکساس کے گورنر نے ایک بیان میںبتایا کہ 25 اگست کو ریاست کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والا سمندری طوفان ہاروی گذشتہ 50 سال کا شدید ترین طوفان تھا جس سے 50 افراد ہلاک، دس لاکھ بے گھر اور دو لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا۔یہ نقصان 2005 ء میں آنے والے سمندری طوفان کترینہ اور 2012 ء میں آنے والے سمندری طوفان سینڈی کے نقصان سے زیادہ ہے۔ امریکی حکومت نے ہاروی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لئے کانگریس سے ابتدائی طور پر سات ارب 85 کروڑ روپے کی منظوری دینے کی درخواست کی ہے لیکن وزیر خزانہ سٹیون منچن کا کہنا ہے کہ اس رقم کی منظوری کے لئے حکومتی اخراجات کی حد میں اضافے کی منظوری لینا ہوگی جس کے لئے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

شیئر: