یوسین بولٹ نے جاپانی بچوں کو گر سکھائے
جمیکا:دنیا کے سابق تیز ترین انسان یوسین بولٹ ان دنوں جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جاپانی بچوں کی دوڑ لگوائی اور انہیں ریس کے گر سکھائے ۔ جمیکن ایتھلیٹ نے پروفیشنل فٹبالر بننے کے لئے بھی غور شروع کر دیا ہے ۔یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ کیرئیر میں بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ۔ وہ جمیکا کا نام روشن کرنے پر خوش ہیں ۔ جمیکن ایتھلیٹ کو کرکٹ کھیلنے کا بھی خوب شوق ہے ، اولمپک چیمپیئن یوسین بولٹ گزشہ ماہ ایتھلیٹکس کو خیر باد کہہ چکے ہیں ۔