Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلیکسی نوٹ 8 کا فیشل ریکوگنیشن فیچر ناکام

سیمسنگ گیلکسی نوٹ 8 کا چہرے کو شناخت کرکے فون کو ان لاک کرنے کا فیچر بری طرح ناکام ہوگیا ۔ڈویلپر میل ٹاجون کے مطابق انہوں نے جب ایک سمارٹ فون سے تصویر کو گیلیکسی نوٹ 8 کے کیمرے کے سامنے کیا تو یہ ان لاک ہوگیا۔ ٹاجون نے مختلف فیس بک پروفائل پکچر ز اور انسٹاگرام کی سلفیز کے ذریعے بھی گلیکسی نوٹ 8 کو کامیابی سے ان لاک کر لیا۔ واضح رہے کہ سیمسنگ خود بھی فیشل ریکوگنیشن فیچر کو محفوظ نہیں سمجھتا ۔یہی وجہ ہے کہ اس کو سیمسنگ پے سمیت دیگر پیمنٹ فیچرز کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا۔
 

شیئر: