Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ان ہیلر سے پارکنسن کے مرض کا خطرہ کم

واشنگٹن..... امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ دمہ کے وقت آپ سانس لینے کیلئے جو” ان ہیلر“ استعمال کرتے ہیں اس کے نتیجے میں بڑھاپے میں پارکنسن کا مرض ہونے کا خطرہ نصف سے بھی کم ہوجاتا ہے۔ انکا کہناہے کہ یہ ان ہیلر دماغ میں بلاوجہ کی پروٹین جمنے کا عمل روک دیتا ہے۔ یہ رپورٹ ناروے اور ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ناقابل علاج مرض کی روک تھام کا نیا طریقہ ہو۔ ماہرین کا کہناتھا کہ ان ہیلر میں جو دوا ہوتی ہے وہ اسی پروٹین کے جمنے کا عمل روکتی ہے جس کے نتیجے میں آخر کار انسان پارکنسن کا شکار ہوتا ہے۔ اس نئی تحقیق کے نتیجے میں اب پارکنسن کے علاج کیلئے نئی دوا کی تیاری کا عمل شروع ہوگا۔ رپورٹ تیار کرنے والے پروفیسر کا کہناتھا کہ ہماری اس دریافت کے نتیجے میں پارکنسن کے نئے علاج کی جانب توجہ دی جاسکے گی۔
 

شیئر: