11لاکھ اساتذہ مکمل نہیں کرتے اہلیتی لیاقت
نئی دہلی۔۔۔۔تبدیلی ، مضبوطی اور قیادت کیلئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے آج کہاہے کہ ملک میں 11لاکھ اساتذہ اب بھی اہلیتی لیاقت مکمل نہیں کرتے ۔تمام اساتذہ 15ستمبر تک رجسٹریشن کرالیں۔ ایسے اساتذہ کیلئے حکومت نے ایک آخری موقع دیا ہے جس کے تحت انہیں آئندہ 2برسوں میں اہلیت حاصل کرنا ہوگی۔ یوم اساتذہ پر منعقدہ تقریب میں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے 319اساتذہ کو قومی اساتذہ ایوارڈ(برائے 2016) سے سرفراز کیا اور ڈیجیٹل معیار پر مبنی پلیٹ فارم ’’دیکشا‘‘کا آغاز کیا۔ جاوڈیکر نے کہا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ ایوارڈ کے ملک کے ایک کروڑ اساتذہ کیلئے باعث فخر ہے۔