Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوبی دیول کی فلموں میں واپسی

بالی وڈ اداکار بوبی دیول طویل عرصے کے بعد دوبارہ فلموں میں واپس لوٹے ہیں ۔وہ چار برس فلموں سے دور رہے ۔ حال ہی میں بوبی دیول نے نئی فلم 'پوسٹربوائز ' سے بالی وڈ میں واپسی کی ہے جسمیں بوبی کےساتھ ان کے بھائی اداکار سنی دیول اور اداکار شریاس تلپاڑے بھی کام کررہے ہیں۔' پوسٹر بوائز ' ماضی کی مراٹھی فلم کا ری میک ہے جواداکار شریاس تلپاڑے کی ہی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔اس سے قبل بوبی دیول 2013 میں بننے والی فلم ' یملا پگلا دیوانا ۔ ٹو' میں دکھائی دیئے تھے جس میں ان کےساتھ ان کے والد دھرمیندر اور بھائی سنی دیول بھی نظرآئے تھے۔بوبی دیول کی نئی فلم ' پوسٹر بوائز' اگلے ہفتے ریلیز ہونے والی ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: