Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون سے مقابلوں کی سیریز یادگار بنائیں گے،سرفراز احمد

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ الیون کے خلاف سیریز ہمارے کھلاڑیوں کے لئے اچھی کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے، ہم سب کو کوشش کرنا ہو گی کہ شائقین کی توقعات پر پورا اتریں۔ دورے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے نہ صرف ملک کے میدان آباد ہوں گے بلکہ یہ دورہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا ۔ 8 ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد پاکستان میں پہلی بار قیادت کریں گے ۔ اس بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے اس اہم ڈومیسٹک سیریز میں کامیابی حاصل کریں اور اسے ہر لحاظ سے یادگار بنا ئیں۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 4 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی جانب سے صرف ایک نصف سنچری بنانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہاں گیند بیٹ پر اچھی طرح نہیں آرہی تھی اس لئے پوری سیریز میںکم اسکور والے میچ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں معاملہ مختلف نوعیت کا ہوگا اور کھلاڑیوں کے لئے یہاں رنز بنانے کے مواقع موجود ہیں ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔سرفراز احمد نے ٹیم سلیکشن کے سوال پر کہا کہ 2فاسٹ بولو/ آل راونڈر ز کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر بچے کی پیدائش متوقع ہے وہ سیریز کے میچ چھوڑ کرلندن جاسکتے ہیں اور ہمارے پاس متبادل انتظام ہونا ضروری ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اس سیریز میں کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے وہ زیادہ اچھی کارکردگی کےلئے پر عزم ہیں۔ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا 

شیئر: