Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون سے میچوں کے ٹکٹ کی آن لائن فروخت شروع

لاہور:ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔ ٹکٹوں کی قیمت 500 سے لے کر 8 ہزار تک ہے جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان اور فضل محمد انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں ۔شائقین 500 روپے تک کی ٹکٹ لے کر عام اسٹینڈ میں بیٹھ سکیں گے ۔انضمام الحق انکلوژز کی ٹکٹ کی قیمت 2500 تک جبکہ عبدالقادر، رمیز راجہ، جاوید میانداد اور عبدالحفیظ کاردار انکلوژرز کے ٹکٹس 4000 روپے تک ہیں۔ قومی ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کرینگے۔ ورلڈ الیون کی کپتانی جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسں کرینگے۔ واضح رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم میں بڑے ستارے ہاشم آملہ، تمیم اقبال اور ڈیرن سامی بھی شامل ہیں۔ 

شیئر: