Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اترپردیش میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد 3845ہو گئی

لکھنؤ۔۔۔۔۔اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سوائن فلو کے 40مزید مریض سامنے آنے کے بعد ریاست میں ان کی تعداد بڑھ کر 3845ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران لکھنؤ میں سوائن فلو کے 40نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ یہاں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد برھ کر 1820ہوگئی ہے۔ اس بیماری سے ریاست میں اب تک68سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ غازی آباد میں 13جبکہ میرٹھ میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد 298ہے ۔میرٹھ میں 15سے زائد لوگوں کی ابتک موت واقع ہوچکی ہے۔

شیئر: