Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جڑواں ٹو“ کا نیا گانا جاری

بالی وڈ کی نئی فلم ”جڑواں ٹو“ کا نیا گانا جاری کردیاگیاہے۔ گانے کا عنوان ہے”اونچی ہے بلڈنگ“۔یہ گانا ماضی کے گیت کا ہی ری میک ہے جسے ریمیکس موسیقی کے تحت دوبارہ پیش کیاگیاہے ۔ گانا ورون دھوان ، جیکولین فرنانڈس اور تاپسی پنو پر فلمایاگیاہے ۔ اس سے پہلے فلم کا ایک اور گانا ”چلتی ہے کیا نو سے بارہ“ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ماضی میں یہ گانا اداکار سلمان خان پر فلمایاگیاتھا ۔فلم جڑواں کا سیکوئل ہے جس میں ورون دھوان ڈبل کردار میں دکھائی دیں گے۔یہ فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: