فلم ’’اے جنٹلمین‘‘ بھی آن لائن لیک ہوگئی
بالی وڈ انڈسٹری کی ایک اور فلم آن لائن پائریسی کا شکار ہوگئی ۔ اے جنٹلمین کو غیر قانونی طریقے سے نامعلوم ذرائع نے آن لائن لیک کردیاہے جبکہ اسکے لنک بھی سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کردئےگئے ہیں۔ہندوستانی میڈیاکے مطابق’’ اے جنٹلمین‘‘ جمعہ کو بالی وڈ سینما گھروں میں ریلیزہوئی تھی، اب انٹرنیٹ پر بھی لیک کردیا گیا ہے۔اے جنٹلمین سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم ہے جس میں انھوں نے ڈبل رول نبھایاہے۔ان کے ساتھ جیکولین فرنانڈس اور سنیل شیٹھی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس سے قبل نوازالدین صدیقی کی نئی فلم بابوموشی بندوق باز ریلیز سے ایک روز قبل آن لائن لیک کردی گئی تھی۔