Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ریلوے ٹھیکے میں پھنسا لالو خاندان، سی بی آئی کا سمن جاری

نئی دہلی۔۔۔۔۔بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کروڑوں روپے مالیت کے ہوٹل کی زمین گھوٹالے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل سربراہ لالو یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو کو سمن بھیجاہے۔ سی بی آئی نے انہیں اگلے ہفتے مختلف دنوں میں طلب کیا ہے۔ لالو یادو کو 11ستمبر اور تیجسوی کو 12ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ یہ معاملہ 2006ء کا ہے جب آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد وزیرریلوے تھے ۔ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک پرائیویٹ کمپنی کو ریلوے ہوٹلوں کو چلانے کا ٹھیکہ دیا تھا اور اس کے عوض پٹنہ میں بطور رشوت 3ایکڑ زمین ہتھیا لی تھی۔

شیئر: