صبا قمر اور نور ٹیکس نادہندہ ، رہائشیں سربمہر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ”ایف بی آر“ نے معروف اداکارہ صبا قمر اور نور کو ٹیکس نادہندہ قرار دے دیا۔ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اداکارہ نور کے ذمے سال 2015 کے انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے جبکہ اداکارہ صبا قمر کے ذمے سال 2016 کے انکم ٹیکس کی مد میں 32 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ترجمان کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے پر دونوں اداکاراوں کی ڈیفنس فیز 5 میں موجود رہائشوں کو سربمہر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صبا قمر اور نور کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔