حال ہی میں نئی بالی وڈ فلم ' شیف' کا پہلا گانا 'شغل لگالے' جاری کردیا گیا۔ اداکار سیف علی خان نئی فلم میں ایک باورچی کے روپ میں نظرآئیں گے۔ اس گانے کی وڈیو میں سیف علی خان کو ایک فوڈ ٹرک ترتیب دیتے دکھایاگیاہے جہاں وہ اپنا باورچی کا کام کرتے ہیں اور مختلف جگہوں پر اپنا بنایا ہوا کھانا فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کے اس پہلے گانے کو گلوکار راگھاو دکشت نے گایاہے جبکہ اسکے بول انکور تیواری نے لکھے ہیں۔فلم کا ٹریلر پہلے ہی جاری کیا جاچکاہے۔