Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیکل کالج کو گرمیت کی طرف سے 14نعشیں

لکھنو....ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ کی گرفتاری کے بعد ایک اور انکشاف ہوا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ ہریانہ میں سرسا کے ڈیرہ سچا ہیڈکوارٹر سے 14لاشیں ایک نجی میڈیکل کالج کو بھیجی گئی تھیں۔ انکے ساتھ نہ تو کوئی اجازت نامہ تھا اور نہ ہی موت کا سرٹیفکیٹ ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ یہ لاشیں اگست میں یوپی حکومت کو بھیجی گئی تھیں جبکہ کالج سے اس سلسلے میں وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ایک ٹیم نے 16اگست کو کالج کا دورہ کیا اوراس کے ایناٹومی شعبے میں 14لاشیں پائی گئیں جبکہ 6جنوری کو اس دورے میں وہاں صرف ایک لاش ملی تھی۔ اب وزارت نے اس کالج پر 2سال کی پابندی لگادی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی نہیں بتایا گیا تھا کہ ان 14افراد کی ہلاکت کیسے ہوئی۔ کالج والوںکا کہناہے کہ لاشیں ہمیں گرمیت کے پیرو کاروں نے دی تھیں جن کا کہناتھا کہ ہم نیک مقصد کیلئے دے رہے ہیں۔ ڈیرہ کے پیرو کار متعد د کالجوںکو ایسی بہت سی لاشیں عطیہ کرتے رہے ہیں۔ ہمارے پاس ان 14خاندانوں کے حلف نامے ہیں جنہوںنے یہ لاشیں کالج کو ریسرچ کے لئے دی ہیں۔ اب لکھنو پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ ان دستاویزات کی تصدیق کرائے۔
 

شیئر: