اینیموجیز : ایپل کی نئی 3 ڈی ایموجیز
ایپل کا نیا فون 12 ستمبر کو لانچ کیا جائے گا تاہم اس کے بارے میں لیکس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔نئی لیکس کے مطابق ایپل کے نئے فون کو فیس آئی ڈی کے ذریعے کھولا اور بند کیا جائے گا لیکن اس بار چہرے کو اسکین کرنے کے لئے فون کو چہرے کے چاروں طرف گھمانا پڑے گا۔ اسکے علاوہ اس فون میں اینیمیٹڈ تھری ڈی ایموجیز ہوں گے، جنہیں ایپل نے ’اینیموجیز‘ کا نام دیا ہے۔ان اینیموجیز کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ صارف کے چہرے کے تاثرات میں تبدیل ہوسکیں گے اور ان میں ممکنہ طور پر صارف اپنے آواز کو بھی ریکارڈ کرسکیں گے۔ یہ اینیموجیز صارف کی جانب سے موبائل اسکرین میں چہرے کے تاثرات دینے کے بعد بنیں گے اور یہ مختلف اقسام کے ایموجیز میں تبدیل ہوجائیں گے یعنی صارفیں کسی بھی دوسرے شخص کے پاس اینیموجیز کی مدد سے چہرے کے تاثرات کے ساتھ وائس میسیج بھی ریکارڈ کرکے بھیج سکیں گے۔