Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلیکسی نوٹ 8 نے پری آرڈرز کا نیا ریکارڈ بنا لیا

سیمسنگ کا کہنا ہے کہ نئے اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 8 کو بڑی تعداد میں آرڈر کیا جا رہا ہے اور یہ سیمسنگ کے تمام اسمارٹ فونز میں اب تک سب سے زیادہ آرڈر کئے جانے والا فون ہے۔نوٹ 8 کے پری آرڈر 24 اگست سے شروع ہوئے تھے۔ یہ سیمسنگ کا اب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون ہے جسکی ابتدائی قیمت 930 ڈالر ہے۔ ماضی میں نوٹ 7 خریدنے والے افراد کو پری آرڈرز میں خصوصی رعایت بھی دی جا رہی ہے۔ سیمسنگ نے یہ تو واضح طور پر نہیں بتایا کہ اب تک کتنے لوگ نوٹ 8 آرڈر کر چکے ہیں تاہم یہ ضرور ہے کہ نوٹ 7 کی ناکامی کے بعد بھی صارفین سیمسنگ کے نئے فون کو تیزی سے آرڈر کر رہے ہیں جو صارفین کا سیمسنگ پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
 

شیئر: