بحرین کیلئے3.8ارب ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار
واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکہ بحرین کو 3.8ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کریگا۔امریکی وزارت دفاع نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں تعلقات خارجہ کی کمیٹیوں اور دفتر خارجہ نے مذکورہ سودے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ ایف16ساخت کے 19طیارے ،میزائل اور جنگی بوٹس بحرین کے حوالے کریگا۔