رام جیٹھ ملانی نے وکالت کے پیشے کو الوداع کیا
نئی دہلی۔۔۔۔۔ملک کے نامور وکیل رام جیٹھ ملانی نے وکالت کے پیشے کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رام جیٹھ ملانی نے کہا میں 5روز بعد 95سال کا ہوجاؤنگا ۔ وکالت کے پیشے میں 76برس کا طویل عرصہ گزارچکا ہوں اور اب اس پیشے کو الوداع کہنے کا وقت آچکا ہے۔ بارکونسل آف انڈیا کی اس تقریب میں جیٹھ ملانی نے دوران خطاب وکالت سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔