Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف سکولوں کے چوکیداروں کو عمرہ کرانے کا اہتمام

’ان چوکیداروں کا انتخاب ہوا ہے جو ریٹائر منٹ کے قریب ہیں یا وہ جنہوں نے پہلے عمرہ نہیں کیا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف محکمہ تعلیم نے شہر کے ایک سو سکولوں کے چوکیداروں کو فیملی سمیت عمرہ کرانے کا اہتمام کرایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان چوکیداروں کا انتخاب ہوا ہے جو ریٹائر منٹ کے قریب ہیں یا وہ جنہوں نے پہلے عمرہ نہیں کیا۔
محکمہ تعلیم نے سکولوں کے چوکیداروں کی خدمت کے اعتراف میں عمرہ کرانے کے تمام انتظامات، مکہ مکرمہ میں رہائش اور کھانے پینے  کے علاوہ طبی ٹیم کی پیشگی تیاری کر رکھی تھی۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے اس اقدام کو سراہا گیا اور خواہش کا اظہار کیا گیا کہ سکولوں اور طلبہ کی خدمت پر مامور دیگر ملازمین کو بھی اس طرح کا موقع فراہم کیا جائے۔

شیئر: