مہاراشٹرمیں 55نوزائیدہ بچوں کی موت
ناسک۔۔۔۔۔گورکھپور، جمشید پور اور فرخ آباد کے اسپتالوں کے دلدوز واقعات کے بعد بی جے پی حکومت بیک فٹ پر توتھی، اس کی جم کر جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ اب گڈ گورننس کی مدعی بی جے پی کی ایک اور ریاست مہاراشٹر میں بھی اسپتال کی بدحالی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ناسک سول اسپتال کے خصوصی چائلڈ کیئر شعبے میں پچھلے ماہ55بچے جاں بحق ہوگئے۔ انتظامیہ کی طبی غفلت اس کی وجہ ہے۔ ناسک سول اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹرسریش جاگدیل نے فون پر بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران 55بچوں کی موت ہوگئی ہے۔جاگدیل نے کہا کہ ان میں سے زیادہ سے تر ایسے بچوں کی موت ہوئی جونازک حالت میں سول اسپتال لائے گئے تھے۔