Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورکمانڈر راولپنڈی کا دورہ کنٹرول لائن

راولپنڈی... کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہاہے کہ ہند کی جانب سے کنٹرول لائن کی کسی بھی خلاف ورزی کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر نے کنٹرول لائن پر بٹل اوردوراندی سیکٹرز کا دورہ کیا۔وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔کور کمانڈر نے ہندوستانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر جوانوں کے جذبے کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دے رہے ہیں ،اگر دوبارہ ہند کی جانب سے کنٹرول پر کوئی جارحیت ہوئی تو اس کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

شیئر: