Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون سے سیریز نوجوان کھلاڑیوں کا امتحان ہے،مکی آرتھر

لاہور:قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ امید ہے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے بعد دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آنے پر رضا مند ہو جائیں گی ،ورلڈ الیون کے خلاف سیریز نوجوان کھلاڑیوں کا امتحان ہوگا ، محمد عامر انگلینڈ سے پاکستان نہیںپہنچ سکے اور فاسٹ بالر سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ۔ ایک انٹر ویو میںانہوںنے کہا کہ ورلڈ کپ 2019ءہمارا ہدف ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہی ہے ۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، اس کے لئے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹرز کے مقابل کھیل کر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی صلاحیتیوں کی پرکھا جائے گا ۔مکی آرتھر نے کہا کہ سیریز کے دووران نوجوان کھلاڑیوں کا آزمانے کا بھی موقع مل رہا ہے ، یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کا امتحان ہوگا ۔ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوگا اور پتہ چلے گا کہ وہ دباﺅ کے دوران کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور مستقبل میں ان صلاحیتوں کا کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اسٹارز سے مزین مہمان اسکواڈ خاصا مضبوط ہے اس لئے کسی میچ کو آسان نہیں لے رہے، ورلڈ الیون کیخلاف تینوں میچ جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ورلڈ الیون کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں پاکستان میں کسی ٹیم کو کوچنگ کروں گا لیکن یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔پاکستانی کوچ نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے پاکستان میں بین الاقوامی میچز نہیں ہورہے اور یہاں کے شائقین میچز دیکھنے سے محروم ہیں لیکن یہ سیریز ان شائقین کےلئے پاکستان میں میچز دیکھنے کا ایک موقع ہے۔

شیئر: