لفتھانسا کا 27اکتوبر سے قطر کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ
برلن------- جرمن فضائی کمپنی "لفتھانسا" نے 27اکتوبر سے قطر کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سے قبل کئی بڑی یورپی فضائی کمپنیاں قطر کیلئے اپنی پروازیں بند کر چکی ہیں۔ لفتھانسا کا کہنا ہے کہ فیصلہ سیاسی نہیں تجارتی ۔ دراصل کویت کے راستے دوحہ فرینکفرٹ پرواز تجارتی بنیادوں پر فائدہ مند نہیں رہی۔ لفتھانسا کا کہنا ہے کہ وہ کویت اور فرینکفرٹ کے درمیان اپنی پرواز برقرار رکھے گی۔ یورپی ممالک میں صرف برٹش ائیرویز ایسی ہے جو قطر کیلئے اپنی پروازیں برقرار رکھے ہوئے ہے۔