Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری کا حج کرنا جرم بن گیا

منامہ ...قطری حکام کی جانب سے مقامی شہری حمد عبدالہادی المری کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا سفر کرنے پر زبانی اور جسمانی زک پہنچانے پر انسانی حقوق کے المنامہ مرکز نے تنقید کا نشانہ بنادیا۔ مرکز کا کہناہے کہ المری نے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا سفر کرکے کوئی جرم نہیں کیا۔ قانوناً اسے اس بات کی آزادی ہے۔ تمام انسانی اصول اسلامی و عرب اخلاق و روایات اور مذہبی عقائد اس کے حق میں ہیں۔اس عمل پر اسے تنقید کا نشانہ بنانا مقامی حکام کی جانب سے بدامنی پھیلانے جیسا ہے۔ یہ جبر و تشدد سے منع کرنے والے اس بین الاقوامی معاہدے کے بھی خلاف ہے جس پر حکومت قطر دستخط کئے ہوئے ہے۔ منامہ مرکز برائے انسانی حقوق نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل نیز انسانی حقوق کی ہائی کمشنری اور این جی اوزسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ المری کے خلاف ہونے والی کارروائی کا نوٹس لیں۔ حقیقت حال دریافت کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرائیں۔
 

شیئر: