یوایس اوپن: مارٹینا ہینگزاور جمی مرے نے مکسڈ ڈبلزجیت لیا
نیویارک :کینیڈا کی مارٹینا ہینگز اور انکے برطانی جوڑی دار جمی مرے نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور انکی تائیوان کی جوڑی دار چن ہاﺅ چینگ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں کینیڈا کی مارٹینا ہینگز اور انکے برطانوی جوڑی دار جمی مرے نے سخت مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور انکی تائیوان کی جوڑی دار چن ہاﺅ چینگ کو 6-1، 4-6 اور 10-8 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔