تری پورہ کے گورنر کا برمی مسلمانوں پر متنازعہ ٹویٹ
اگرتلہ۔۔۔۔تریپورہ کے گورنرتتھا گت رائے نے روہنگیا مسلمانوں کی ہندوستان میں آبادکاری کی مخالفت کی ہے جس سے تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ اس ٹویٹ پر مختلف حلقوں سے نکتہ چینی شروع ہوگئی ہے۔رائے نے کہا کہ بنگلہ دیش یا کوئی دیگر مسلم ملک روہنگیا مسلمانوں کو پناہ نہیں دے رہا مگر ہندوستان تو ایک بہت بڑا دھرم شالہ ہے اور اسے روہنگیا مسلمانوں کو قبول کرلینا چاہئے اور اگر آپ نہیں کہتے ہیں تو انسانیت مخالف ہیں۔ بی جے پی نے گورنر کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیاجبکہ کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے رائے کے ٹویٹ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے ان پر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ۔