Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابری مسجد معاملہ میں آبزرورمقرر کرنے کا حکم

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے اجودھیا میں بابری مسجد تنازع معاملے میں 10دن کے اندر آبزرور (مشاہدہ کرنیوالا) مقرر کرنے کیلئے الٰہ آباد ہائیکورٹ کو حکم دیدیا ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت میں بنچ نے یہ حکم اس وقت دیا جب الٰہ آباد ہائیکورٹ کی طرف سے اسے یہ بتایا گیا کہ معاملے کے 2آبزرورز میں سے ایک سبکدوش ہوچکے ہیں جبکہ دوسرے ترقی پاکر ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے 10دن کے اندر نیا آبزرور مقرر کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کی آخری تاریخ5دسمبر مقررکی ہے۔ اس معاملے میں الٰہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں 13اپیلیں زیر التوا ہیں۔

شیئر: