Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی منظوری

    لندن ۔ ۔۔۔۔۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے اپنے ملک کی یورپی یونین سے علیحدگی کی حمایت میں ووٹ دے دیا جسے حکومت کی ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے بل پر ارکان نے 13گھنٹے سے زیادہ بحث کی اور بعد میں 290 کے مقابلہ میں 326 ارکان نے بل کی حمایت کی۔ اب آئندہ مرحلے میں اس بل کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت کے حمایت کے نتیجے اس بل کی منظوری سے 1972ء کے برطانوی قانون کی منسوخی کی راہ ہموار ہو گئی ہے جس کے تحت برطانیہ نے یورپی یونین میں شمولیت اختیار کی تھی۔واضح رہے کہ اس قانوں کی منظوری کے ساتھ ہی یورپی یونین کے حوالہ سے برطانوی سرکاری اداروں کے بارہ ہزار قواعد و ضوابط بھی منسوخ ہو جائیں گے۔

شیئر: