سونی نے نیا سپر زوم کیمرہ لانچ کر دیا
سونی نے اپنی آر ایکس سیریز کا اگلا کیمرہ لانچ کر دیا ہے۔ کیمرے کا نام آر ایکس 10 فور ہے۔ کیمرے میں 20.1 میگا پکسل کا ایکسمور آر ایس سی ایم او ایس سینسر استعمال کیا گیا گیا ہے جو الٹرا فاسٹ بائنز ایکس امیج پراسیسر کے ساتھ مل کر 24 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے تصاویر لے سکتا ہے۔کم از کم 249 تصاویر اسی رفتار سے مسلسل لی جا سکتی ہیں۔سیریز کا پچھلا کیمرہ صرف 41فریم فی سیکنڈ کے حساب سے تصویر لے سکتا تھا۔آر ایکس 10 فور کے 315 فیز ڈیٹیکشن پوائنٹس ہیں جن کی مدد سے صرف 0.03 سیکنڈ میں فوکس کیا جا سکتا ہے۔ 3 انچ کی ٹچ اسکرین کو پہلی بار سونی آر ایکس سیریز کا حصہ بنایا گیا ہے۔یہ کیمرہ 24 سے 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے فور کے وڈیو بنانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔کیمرے کو اکتوبر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اسکی قیمت 1700 ڈالر ہے۔