آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کیلئے روایتی پگڑی
لاہور: پاکستان کرکٹ کےلئے گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پہلے میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کو اعزازی طور پرروایتی پگڑی پہنائی گئی۔ آزادی کپ کے افتتاحی میچ میں پنجاب کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں تھے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے جائلز کلارک کو پگڑی پہنائی۔آئی سی سی ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نجم سیٹھی کے ساتھ مل کرجائلز کلارک کی کوششوں سے ہی ورلڈ الیون کا دورہ ممکن ہوا۔