کھانے کے اوقات مقرر کرنا ضروری
واشنگٹن۔۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مٹاپے سے بچنے کیلئے کھانے پینے کے اوقات مقرر کرنے چاہئیں۔ دن میں کھاتے وقت خوب چبا کر کھانا کھانا ضروری ہے۔ ماہرین نے انکشاف کیا کہ یوں آپ صرف موسم گرما میں 5کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔ آسٹریلیا کی ماہر تغذیہ خاتون نے انکشاف کیا کہ ناشتہ صبح 8بجے سے 9بجے تک کرلینا چاہئے اور پھر ڈنر شام 6سے7بجے تک کرنا چاہئے۔ ناشتہ اور ڈنر دونوں ہی سادہ ہونا چاہئے اس میں نہ تو اسنیک ہونا چاہئے اور نہ ہی جوس پیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اب موسم گرم ہورہا ہے اس لئے دھوپ کی شعاعیں ہماری جلد پر براہ راست پڑتی ہیں یہی وقت ہے کہ ہم اپنا وزن کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ضروری ہے کہ کھانے کے اوقات مقررکئے جائیں اور ہر وقت کھانے سے اجتناب کیا جائے۔ڈنر جلدی کرنے کے نتیجے میں جسم کو یہ احساس ہوگا کہ پیٹ کچھ خالی خالی ہے۔ جب کھانا ہر وقت پیٹ میں رہتا ہے تو ہمارا جسم زیادہ سے زیادہ چکنائی جمع کرلیتا ہے۔