بچوں کو اسکول میں حاضری کے وقت ’’یس سر ‘‘نہیں ’’جے ہند‘‘کہنا ہوگا
جمعرات 14 ستمبر 2017 3:00
ستنا۔۔۔۔شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت والی مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے ریاست کے اسکولوں میں ’’وندے ماترم‘‘کرنے پر منہ کی کھانے کے باوجود طلبہ کیلئے ایک اور متنازعہ فرمان جاری کیا ہے جس پر تنازعہ کھڑا ہوسکتا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم کنوروجے شاہ نے متنازعہ فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع ستنا کے اسکولوں میں اب بچوں کو حاضری کے وقت ’’یس سر/میڈم‘‘کی بجائے ’’جے ہند‘‘بولنا ہوگا۔ اس کی ہدایت ضلع کے سبھی اسکولوں کو کردی گئی ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ ستنا میں کامیاب رہا تو وزیر اعلیٰ شیوراج کی اجازت سے پورے صوبے میں نافذ کیا جائیگا۔ ستنا کے پرائیویٹ اسکولوں میں یہ حکم جبراً نافذ نہیں کیا جائیگا۔