مرادآباد۔۔۔۔شادی کی ایک تقریب میں دولہا دلہن کے استقبال اور دعوت میںدولہا کی خاتون دوست نے شادی ہال پہنچ کر ہنگامہ برپا کردیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ دولہا سے اسکے تعلقات 5سال پرانے ہیں، وہ اس سے شادی کرنے کی ضد پر اڑ گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس کو دیکھتے ہی خاتون اور اس کے رشتے دار فرار ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ تھانہ گلشبید کے علاقہ میں ویلڈنگ کے کاریگر کا اسی علاقے کی لڑکی سے تعلق تھا لیکن کاریگر نے گزشتہ روز کسی اور لڑکی سے شادی طے کرلی اور پرنس روڈ پر واقع میرج ہال میں شادی کی تقریب منعقد کی جس کی خبرپر دوست لڑکی شادی ہال پہنچ گئی اور جم کر ہنگامہ کیا اورشادی کی ضد کرنے لگی۔موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیدی ۔ پولیس کی خبر سنکر لڑکی اپنے رشتے داروں کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ دولہا کے گھر والوں نے ہنگامہ برپا کرنیوالی لڑکی اور اس کے رشتے داروں کے خلاف رپورٹ درج کرادی ۔