Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں 54بلیاں پالنے پر 2بہنوں پر جرمانہ

پونے۔۔۔۔پولیس نے 54پالتو بلیوں کو ضبط کرکے 2بہنوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔ پونے میں اکثر بلیوں پر لوگوں میں تنازع پیدا ہوتا ہے اور معاملہ عدالت تک پہنچ جاتا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ کونڈوا علاقہ میں ہوا جہاں2بہنوں نے اپنے گھر میں بلیاں پال رکھی تھیں لیکن وہ ان کی نگرانی نہیں کرتی تھیں جس کی وجہ سے بلیاں پڑوسیوں کے گھروں میں گھس کر دودھ پی لیتی تھیں ، چکن پر ہاتھ صاف کردیتی تھیں  اورپڑوسیوں کا روزانہ کچھ نہ کچھ نقصان کردیتی تھیں۔ اس پر پڑوسیوں نے بلیوں کی مالکنوں دپیکا کپور اور سنگیتا کپور کے خلاف کونڈوا پولیس میں ایف آئی ار درج کروائی۔ پولیس نے دونوں گھروں پر چھاپہ مار کر 54بلیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بلیوں کی شوقین دونوں بہنوں کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملات درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: